 |
اردو ڈائجسٹ ۔۔۔ ایک تحریک ۔۔۔ ایک نصب العین
اردو ڈائجسٹ کی مجلس ادارت کے صدر ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی جرمنی سے ڈاکٹریٹ کر کے وطن واپس آئے تو انہوں نے ملک ظفر اللہ خان اور الطاف حسن قریشی کے اشتراک
سے نومبر ۱۹۶۰ میں اردو ڈائجسٹ کی اشاعت کا آغاز کیا ۔ سبق آموز تخلیقی تحریروں اور مضامین کے متنوع انتخاب کی بدولت جریدے کی مانگ حیرت انگیز طور پر بڑھتی گئی ۔ ۱۹۷۲ میں اسے خاص طور پر بیرونی ممالک میں مقیم اردو بولنے والے لاکھوں افراد میں متعارف کرایا گیا ۔ اردو ڈائجسٹ کا روز اول سے نصب العین یہ تھا: ۔
۔ صحت مند، معلوماتی اور تفریحی ادب فراہم کرنا ۔
۔ نوجوان نسل کی نظریاتی آبیاری یعنی پاکستان سے گہری وابستگی پیدا کرنا۔
۔ جدید علوم اردو میں منتقل کر کے اردو زبان کے دامن میں وسعت پیدا کرنا اور یہ احساس دلانا کہ اردو تمام علوم کے اظہار و ابلاغ کا موثر زریعہ بن سکتی ہے۔
۔ نئی نسل کو مغربی تہذیب کے مہلک پہلوؤں سے خبردار کر کے تشکیلِ انسانیت میں اسلامی تہذیب و اقدار اجاگر کرنا۔
|
|
|